سیونگ اکاؤنٹس کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ، قومی بچت مستثنیٰ

سیونگ اکاؤنٹس کے منافع پر ٹیکس میں اضافہ، قومی بچت مستثنیٰ

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم)فنانس بل کے مطابق منافع کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا اس ٹیکس کا قومی بچت سکیموں پر لاگو نہیں ہو گا۔

ڈیویڈنڈ ٹیکس ریٹ بڑھا کر 25فیصد کر دیا گیا میوچل فنڈز کے ڈیویڈنڈ پر 15 فیصد ٹیکس عائد کر  دیا گیا، قرض کی بنیاد پر حاصل آمدنی پر 25 فیصد ٹیکس کر دیا گیا شیئرز پر منافع پر ٹیکس کی شرح میں ردوبدل نہیں کیا گیا، سالانہ ایک کروڑ سے زائد پنشن وصولی پر 5 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا کم اور درمیانی پنشن وصول کرنے والوں پر ٹیکس عائد نہیں ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں