پنجاب: 3لاکھ15ہزار669 ٹن آلائشیں اٹھانے کا ریکارڈ
لاہور (دنیا نیوز)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر بڑی عید پر پنجاب کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ 3 دن میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 ٹن آلائشیں اٹھانے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔
صوبہ کی 9 ڈویژنز میں گزشتہ بڑی عید کے مقابلے میں حالیہ عید کے 3 دن 74 فیصد زیادہ آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی۔ لاہور میں سب سے زیادہ 78 ہزار 771 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ دوسرے نمبر پر گوجرانولہ ڈویژن سے 39 ہزار 290 ٹن ،تیسرے نمبر پر فیصل آباد سے 38 ہزار 50 ٹن، ملتان سے 36 ہزار 361 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 735 ٹن ، سرگودھا ڈویژن سے 26 ہزار 136 ٹن،راولپنڈی ڈویژن سے 25 ہزار 889 ٹن، ساہیوال سے 20 ہزار 821 ٹن اور ڈیرہ غازی خان سے 18 ہزار 616 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔ ایک لاکھ 43 ہزار 429 لٹر فینائل، 30 ہزار 563 لٹر عرق گلاب استعمال ہوا جبکہ 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلو چونے کا چھڑکائوکیا گیا۔ موصول ہونے والی مجموعی 12ہزار شکایات میں سے 11 ہزار 880 فوری حل کی گئیں۔ پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے ۔ ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپنگ سائٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے ۔ بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں جمع ہوئیں۔