وزیراعظم آج متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف آج 12 جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جو باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور متعدد شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔
وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی ٰسطحی وفد بھی ہو گا جس میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرااور افسر شامل ہوں گے ۔ وزیراعظم امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے دوطرفہ ملاقات کرینگے ۔ بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی اور تشویش کے وسیع تر دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔