بجٹ عوام دشمن ،مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ،سپریم کورٹ بار

بجٹ عوام دشمن ،مہنگائی میں مزید  اضافہ ہوگا ،سپریم کورٹ بار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ٹیکس عوام اور کاروباری طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالیں گے ، بجٹ نے مہنگائی میں غریب عوام کو مزید غیرمحفوظ کردیا۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بجٹ ریلیف کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا، نئے ٹیکس عوام اور کاروباری طبقے پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالیں گے ۔ حکومت نے غریب کے بجائے مراعات یافتہ طبقے کو سبسڈی دی اور اعلیٰ عدلیہ،سپیکر، چیئرمین اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا۔سپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ بجٹ نے مہنگائی میں غریب عوام کو مزید غیرمحفوظ کردیا، کم از کم اجرت 37ہزار روپے رکھنا ناانصافی ہے ۔اعلامیہ کے مطابق تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ میں کوئی واضح فنڈ مختص نہیں کیا گیا، غیرترقیاتی منصوبوں پر بھاری فنڈز عوامی مفاد کے خلاف ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارتیں ختم کرنے سے عوامی مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں