میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں ،بار میری فیملی ،جسٹس سرفراز ڈوگر

میرا کوئی سیاسی مقصد نہیں ،بار  میری فیملی ،جسٹس سرفراز ڈوگر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے کہاہے کہ خوشیاں فیملی کے ساتھ منائی جاتی ہیں، میں بار کو بھی فیملی سمجھتا ہوں، میرا کسی قسم کاکوئی سیاسی مقصد نہیں ہے۔

 میرے حق میں فیصلے آئیں یا نہ آئیں وہ الگ چیز ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ عید ملن پارٹی سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر واجد علی گیلانی، سیکرٹری منظور احمد ججہ اور دیگر وکلاء قیادت بھی موجود تھی، جسٹس سرفراز ڈوگرنے نے کہا کہ میں جو کام کر سکتا ہوں وہ ضرور انشاء اللہ کروں گا،چھوٹے موٹے مسائل آپ کے حل کرتا رہا ہوں ،آپ سے درخواست ہے کہ اپنے کیس کی تیاری کر کے آئیں، قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے میں سمجھتا ہوں کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو،میرے آنے سے کیسز نمٹانے کی شرح بڑھی ہے ، کس ٹائم پر کورٹ لگے گی اب ایسا کوئی مسئلہ نہیں، وکلا کو کبھی خالی ہاتھ واپس لوٹانے کی کوشش نہیں کی، کچھ نا کچھ ریلیف دیتے ہیں،میرے آنے کے بعد کیسز کا ڈسپوزل بہتر ہوا ہے اور ججز بہتر کام کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں