بجلی، گیس،پٹرول مہنگا ،ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی؟ تاجر

بجلی، گیس،پٹرول مہنگا ،ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی؟ تاجر

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ بجلی، گیس اور پٹرول مہنگے ہوں گے تو لاگتِ پیداوار کیسے کم ہوگی اور ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی؟ ۔

بجٹ میں اصلاحات، سرمایہ کاری،سرمائے کے تحفظ ، صنعتی نشوونما ،چھوٹے کاروباروں کے تحفظ ،زرعی شعبے اور دیگر تمام حوالوں سے عملاً اقدامات نظر نہیں آتے ،ایک بار پھر روایتی انداز سے اعداد وشمار کے ہیر پھیر کے ساتھ خسارے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ،حیران ہوں کیسے معاشی منیجرز ہیں جو قرض کو اتارنے کے لئے مملکت کے نظام کو چلانے کے لئے ایک بار پھر قرض لیں گے ۔خسارے کا بجٹ پیش کرنے پر خوشی کے شادیانے بجائے جا رہے ہیں۔حکومت متوازن بجٹ لائے جس کے نتیجے میں عام آدمی خوشحال ہو،صنعت و تجارت کا پہیہ چلے ،مہنگائی کا خاتمہ ہو،معیشت کو سود سے پاک کیا جائے ۔آئی ایم ایف اور عالمی مالیاتی اداروں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے اور مستقل ،جامع اور طویل مدتی پالیسیاں بنا ئے تاکہ پاکستان کو معاشی میدان میں ملکر ناقابل تسخیر بنا سکیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں