اسلام آباد ہائیکورٹ : ٹیلی کام کمپنی کو 22 ارب ٹیکس ادائیگی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ : ٹیلی کام کمپنی  کو 22 ارب ٹیکس ادائیگی کا حکم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی کام کمپنی ’’پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ‘‘کے ٹیکس مقدمہ میں ایف بی آر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹیلی کام کمپنی کو تقریباً 22 ارب روپے (78 ملین امریکی ڈالر) ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فیصلے میں 59.3 ارب روپے مالیت کے ٹاورز کے لین دین میں ایف بی آر کے موقف کی توثیق کر دی۔ فیصلے کی رو سے ایف بی آر کے اس اختیار کو تسلیم کیا گیا ہے کہ وہ اندرونِ گروپ کے لین دین میں ٹیکس واجبات کا تعین کر سکتا ہے ۔ ایک ٹیلی کام کمپنی نے 2018 میں ملک بھر کے اپنے ٹاور اثاثہ جات اپنی ذیلی کمپنی کو منتقل کئے تھے ۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ کمشنر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ حسابی آمدنی کی بنیاد پر قابلِ ٹیکس آمدنی کا تعین کر سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں