اوگرا نے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کو جرمانوں کے نوٹس واپس لے لئے

اوگرا نے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن  کو جرمانوں کے نوٹس واپس لے لئے

لاہور(کامرس رپورٹر)آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کو اوگرا کی جانب سے جرمانوں پر بڑا ریلیف دیدیا گیا ، اوگرا نے آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کی درخواست پر غیر قانونی جرمانوں کے نوٹس واپس لے لئے ۔

آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین طارق وزیر علی کا کہنا ہے کی مسلسل کوششوں اوگرا نے ذاتی سماعت کے بعد نئے فیصلے کا حکم دیاہے ـ،یہ فیصلہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے شفاف عمل کی طرف اہم پیش رفت ہے ،منصفانہ فیصلے پر چیئرمین اوگرا کے شکر گزار ہیں، دانشمندانہ پالیسی کے باعث ابھرتی ہوئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں