سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ، بجٹ پر بحث کا آغاز ہو گا
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،نیوز ایجنسیاں ) سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج ہونگے ،نئے مالی سال کے بجٹ پراراکین بحث کریں گے۔
دیگر اہم امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے شروع ہوگا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔