مس کنڈکٹ اور غفلت پر ایک جج برطرف، ایک کی تنزلی

مس کنڈکٹ اور غفلت پر ایک جج برطرف، ایک کی تنزلی

لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں مس کنڈکٹ اور غفلت برتنے پر ایک جج کی برطرفی اور ایک جج کی تنزلی کے احکامات جاری کردئیے جبکہ 6ججز کے خلاف محکمانہ کارروائی کو ختم کردیا گیا ۔

چیف جسٹس  عالیہ نیلم نے کہا غفلت برتنے اور مس کنڈکٹ کے مرتکب ججز کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی کارکردگی سے متعلق اہم فیصلے کیے جس کے بعد چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ایڈیشنل سیشن جج کو برطرف کر دیا گیاہے ، ایک سول جج کی تین سال کے لیے تنزلی کی گئی، جبکہ چھ ججوں کے خلاف جاری انکوائریاں ختم کر دی گئیں، برطرف کیے گئے ایڈیشنل سیشن جج کا نام طارق محمود انجم ہے ، جنہیں سنگین مس کنڈکٹ پر ملازمت سے فارغ کیا گیا، دوسری جانب، سول جج محمد امجد کی تین سال کے لیے تنزلی کی گئی ہے ، انتظامی کمیٹی نے عمران عابد سول جج چیچہ وطنی، ارشد اقبال ایڈیشنل سیشن جج فتح جنگ، امجد خان ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ، کاشف عثمان سول جج سرگودھا، ساجد محمود سول جج ملتان کے خلاف محکمانہ انکوائریاں ختم کی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں