جنگیں انسانی حقوق کا قتل اور آزادیوں کا گلا گھونٹتی ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی

 جنگیں انسانی حقوق کا قتل اور آزادیوں  کا گلا گھونٹتی ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (سیاسی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو انسانی حقوق، امن، آزادیوں اور مساوات کو مقدم رکھنا ہوگا، کیونکہ جنگیں انسانی حقوق کا قتل اور آزادیوں کا گلا گھونٹتی ہیں۔

 ‘‘پاکستان میں محفوظ اور جامع میڈیا: مواقع، چیلنجز اور مستقبل کا لائحہ عمل’’ کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری کے دہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب اسرائیل حملہ کرتا ہے تو اسے دفاع کہا جاتا ہے اور جب فلسطینی اپنے دفاع میں کھڑے ہوتے ہیں تو انہیں دہشتگرد قرار دیا جاتا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کا اس وقت کردار قابل ستائش رہا ۔ اے آئی کی ہراسمنٹ کو روکنے اور اس کے اخلاقی استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عالمی سطح پر مو ثر قانون سازی ناگزیر ہو چکی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں