پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 11 محکموں کی مختلف اسامیوں کیلئے نتائج کا اعلان کردیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن  نے 11 محکموں کی مختلف  اسامیوں کیلئے نتائج کا اعلان کردیا

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 11 محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر آفس ملتان میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کیلئے 18 امیدوار ،ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں اسسٹنٹ کی 5 اسامیوں کیلئے 24 امیدوار،لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کیلئے 9 امیدوار ،بورڈ آف ریونیو پنجاب میں خواتین کے کوٹے پر اسسٹنٹ کی 7 اسامیوں کیلئے 148 امیدوار ،محکمہ ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں اسسٹنٹ کی 6 اسامیوں کیلئے 30امیدوار ،ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 9 اسامیوں کیلئے 44 امیدوار ،پنجاب پبلک سروس کمیشن (ہیڈ آفس)میں منیارٹی کوٹے پر اسسٹنٹ کی 1 اسامی کیلئے 20 امیدوار،پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی میں اسسٹنٹ کی 9 اسامیوں کیلئے 154 امیدوارتحریری امتحان میں کامیاب قرارپائے ۔دوسری طرف تین محکموں کے حتمی نتائج کے مطابق سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سٹیٹس ٹیکل آفیسر کی ایک اسامی ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کی دو اسامیوں اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ریسرچ)کی ایک اسامی کیلئے امیدواروں کا حتمی انتخاب بھی مکمل کرلیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں