سابق سیکرٹری لاہور بار چودھر ی لطیف سرا ساتھی سمیت قتل

سابق سیکرٹری لاہور بار چودھر ی لطیف سرا ساتھی سمیت قتل

نارووال،شیخوپورہ (خبر نگار ،نیوزایجنسیاں ) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سابق سیکرٹری لاہور بار کو ساتھی سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بتایاگیاہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ننگل ساہداں مریدکے کے قریب کار سوار سابق سیکرٹری لاہور بار چودھر ی لطیف احمد سرا ایڈووکیٹ اور اسکے ساتھی پی پی 57سے پیپلزپارٹی کے امیدواراورنارووال بار کے ممبر محمد سفیان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی ۔ادھر پنجاب بار کونسل نے دووکلاکے قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیااور آج ہفتہ کے روز لاہور ڈویژن میں ہڑتال کی کال دیدی ہے جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم شیخوپورہ میں ایڈووکیٹ محمد لطیف سرا کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، وہ نہ صرف سپریم کورٹ کے وکیل تھے بلکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے طویل عرصے سے رکن بھی تھے ، ہم اس افسوسناک واقعہ کی بھرپور اور شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہفتہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں