آرایل این جی کی قیمتوں میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد ( نیوزا یجنسیاں )اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آر ایل این جی کی قیمت میں کمی جون کیلئے کی جارہی ہے ، سوئی ناردرن گیس کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں ایک سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یوکمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 11.78ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر ہو گئی ۔ سوئی سدرن کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں بھی ایک سینٹ کی کمی کی گئی ، سوئی سدرن کیلئے آرایل این جی کی نئی قیمت10.85ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ، مئی کیلئے سوئی سدرن کی درآمدی ایل این جی کی قیمت10.86ڈالرمقررکی گئی تھی ۔