بھارت کوپھر ناکامی، عالمی بینک نے قرض کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ

بھارت کوپھر ناکامی، عالمی بینک نے  قرض کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے بتایا کہ بھارت کو آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک سے بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 جب آئی ایم ایف بورڈ اجلاس ہورہا تھا اس وقت بھارت نے منظوری روکنے کی کوشش کی، گزشتہ روز عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس تھا بھارت نے اسے بھی روکنے کی کوشش کی، عالمی بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض کی منظوری دے دی ۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا،وزیر خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ یکم جولائی 2025 سے صوبے زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی شروع کریں گے ،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیاگیا بلکہ 312 ارب روپے کے نئے اقدامات ٹیکس وصولی اور تعمیل کے ذر یعے کئے جائیں گے جنہیں آئی ایم ایف نے بھی سراہا ہے ، ایل سیز کھولنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ وزیر خزانہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز ریکوڈک منصوبے کے لئے مالی معاونت کی منظوری دے دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں