ٹرمپ کو پتہ تھا توانہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا:ملیحہ لودھی
اسلام آباد(آئی این پی )سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ کو پہلے سے پتہ تھا توانہوں نے اسرائیل کو کیوں نہیں روکا۔
ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے مزید کہاکہ یوکرین کے معاملے پر ڈونلڈٹرمپ ناکام رہے ،امریکا کواس کا جواب دینا پڑے گا۔امریکا نے اسرائیل کو حملہ کرنے کیلئے گرین سگنل دیا؟اس کے سنگین نتائج ہوں گے ،او آئی سی غزہ میں خونریزی کو روک نہیں سکی، اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے جس نے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں،اسرائیل صرف امریکا کی بات سنتا ہے ،ضروری ہے کہ ایران کے ساتھ یکجہتی کیلئے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔