ہائیکورٹ نے ہراساں کرنے سے روکدیا

   ہائیکورٹ نے ہراساں کرنے سے روکدیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔ جسٹس انعام امین منہاس کے جاری سماعت کے دو صفحات کے تحریری حکمنامہ میں ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری کر کے کہا گیا۔

 ایف آئی اے فرحت اللہ بابر کو ہراساں نہ کرے ، قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے ۔ درخواست گزار کے مطابق اس کے خلاف انکوائری زیر التوا ہے ، استدعا ہے ایف آئی اے کو الزامات سمیت تمام تفصیلات کی فراہمی کا حکم دیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں