ملائیشین وزیر خارجہ کی ملاقات
کراچی (سٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن نے مدینہ منورہ میں ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے ۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ اور وزیر خارجہ ملائیشیا نے شاہی مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔