شوہرطیش میں آگیا ،بیوی کو سرمیں پتھر کی سِل مارکرمارڈالا

شوہرطیش میں آگیا ،بیوی کو سرمیں پتھر کی سِل مارکرمارڈالا

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران شوہر نے طیش میں آکر 30سالہ بیوی کو سر میں پتھر کی سِل مار کر قتل کر دیا۔

 پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے لاش پورسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ بتایاگیاہے کہ کوٹ لکھپت  کے علاقے قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ گیٹ نمبر 5 کے قریب رہائش پذیر شخص نے گھریلو ناچاقی پر طیش میں آکر اپنی بیو ی 30سالہ فرحانہ کے سر میں پتھر مار کر قتل کر دیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں