پولیس مقابلہ ،ایک اور ڈاکو کو اسکے ساتھیوں نے مارڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقہ میں سی سی ڈی کے ساتھ ایک اور مقابلے کے دوران ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ شہر میں چورڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے ،موبائل فونز ودیگر قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے ۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق ڈاکوناصراقبال کوپولیس ریکوری کیلئے تھانہ کاہنہ کی حدودمیں لے کرگئی تھی جہاں پہلے سے گھات لگائے ڈاکوئوں نے زیرحراست ساتھی کوچھڑوانے کیلئے فائرنگ کی۔فائرنگ کاتبادلہ رکاتوزیرحراست ڈاکو کی لاش پڑی تھی جو ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا ، اسکے فائرنگ کرنے والے ساتھی فرار ہوگئے ۔دوسری طرف ڈاکو گلشن راوی میں ماجد سے 1 لاکھ 35ہزار و موبائل ،ستوکتلہ میں شفیق سے 1لاکھ 30ہزار وموبائل، ہربنس پورہ میں صدیق سے 1لاکھ 25ہزار وموبائل،نولکھا میں عادل سے 1 لاکھ 20ہزار وموبائل ، فیصل ٹاؤن میں بلال اور فیملی سے 4 لاکھ 85 ہزار وموبائل ، راوی روڈ پر شبیر سے 1 لاکھ 15ہزار، موبائل ودیگر قیمتی سامان چھین کر لے گئے ۔چور ڈیفنس،فیصل ٹاؤن ،مزنگ سے کاریں،شادباغ ،مسلم ٹاؤن اور گڑھی شاہو سے موٹرسائیکلیں لے گئے ۔