پی پی ایس سی:ڈینٹل سرجن ودیگر اسامیوں کے نتائج کا اعلان
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے ڈینٹل سرجن سمیت محکمہ ریونیو، لائیو سٹاک کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان اورنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈی سی آفس سیالکوٹ(بورڈ آف ریونیو)میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کیلئے 10 امیدوار،کمشنر آفس بہاولپور (بورڈ آف ریونیو)میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کیلئے 17 امیدوار،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں ڈینٹل سرجن ڈیمونسٹریٹر رجسٹرار کی 200 اسامیوں کیلئے 717 امیدوار کامیاب قرار پائے ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں اوپن میرٹ کی 140، خواتین کوٹہ کی 36، خصوصی افراد کی 14 اور اقلیتی کوٹہ کی 10 اسامیاں شامل ہیں۔ امتحانات میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئے کال لیٹرز جلد کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے ، ایس ایم ایس و الی میل سے بھی مطلع کیا جائے گا۔مکمل فہرست کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے ۔