ایران ، اسرائیل جنگ :پٹرول1روپیہ ڈیزل 5روپے فی لٹر مہنگا ہونیکا امکان

 ایران ، اسرائیل جنگ :پٹرول1روپیہ ڈیزل 5روپے فی لٹر مہنگا ہونیکا امکان

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث اگلے پندرہ روز کیلئے پٹرول ایک روپیہ اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق موجودہ ٹیکس شرح کی بنیاد پر 15 جون کو پٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں ایک روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 5 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے ۔اس وقت ایکس ڈپو پٹرول کی قیمت 252.63 روپے اورڈیزل کی 254.64 روپے فی لٹر ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس وقت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر 94 روپے فی لٹر چارج کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں