اسرائیل ایران کی طویل جنگ خطے کیلئے خطرناک :تھنک ٹینک

اسرائیل ایران کی طویل جنگ خطے کیلئے خطرناک :تھنک ٹینک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کا ر ڈاکٹر حسن عسکری نے دنیانیوز کے پروگرام تھنک ٹینک کہا ہے کہ اس وقت جو ایران کے مسائل ہیں،اس میں کوئی براہ راست کوئی دوسرا ملک مداخلت نہیں کرسکتا۔

پاکستان اپنے تعلقات استعمال کرکے یہ زور دے کہ یہ جنگ طوالت نہ پکڑے ،اگر یہ جنگ طویل ہوتی ہے اسکے اثرات خطے کو مشکلات میں ڈال دیں گے ،اگر ایران اسرائیل کا مقابلہ نہ کرسکا تو ایران جنگ کو ادھر ادھر پھیلا سکتا ہے ۔ اس موقع پردنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا ساری صورتحال میں بھارتی اور اسرائیلی گٹھ جوڑ سامنے آگیا ، بھارتی میڈیا اورلیڈرشپ اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ،یہ ایران کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، حکومت اور پوری پاکستانی قوم ایران کے ساتھ ہے ،امریکا اسرائیل کے پیچھے کھڑا ہے ۔ تجزیہ کا رڈاکٹر رسول بخش نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی حمایت میں بیانات دیکرقوم کی ترجمانی کی ،اب یہ دیکھنا ہے کہ ہم عملی طور پر کیا کرسکتے ہیں ۔تجزیہ کا ر عثمان شامی نے کہا ایران کو چاہئے اپنے جوہری ہتھیار بنانے سے پہلے اپنے سفارتی تعلقات کو بہتر کرے ،اس وقت ایران کو سفارتی محاذ پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں