پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کا اعزازمل گیا

 پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو آرڈر  آف دی برٹش ایمپائر کا اعزازمل گیا

لاہور (دنیانیوز) ماہر نفسیات پروفیسر ڈاکٹر افضل جاوید کو تاج برطانیہ کی جانب سے آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کے اعزازسے نوازاگیاہے ۔

 چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کے بڑے بھائی پروفیسر ڈاکٹرافضل جاوید کو یہ اعزازدماغی امراض کے شعبے میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں دیاگیا ،وہ عالمی ماہرنفسیات ایسوسی ایشن کے سابق صدر بھی رہے اوراس وقت رائل کالج کے شعبہ سائیکالوجی سے منسلک ہیں ،انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نوازا جاچکاہے ،یوں دوملکوں کی جانب سے انکی خدمات کا اعتراف منفرد اعزازہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں