ٹرمپ اور پوٹن کا اسرائیل،ایران جنگ ختم کرنے پر اتفاق

ٹرمپ اور پوٹن کا اسرائیل،ایران جنگ ختم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پرگفتگو کی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پربات کی گئی،دونوں رہنماؤں نے اسرائیل ایران جنگ ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔ دونوں صدور کی گفتگو 50 منٹ تک جاری رہی،گفتگو بہت مفید اور بامعنی تھی۔

صدرپیوٹن نے کہا روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے ۔ روسی صدارتی دفتر کریملن حکام کے مطابق دونوں صدور نے ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کے امکان کو رد نہیں کیا۔ ٹرمپ نے بتایا امریکی مذاکرات کار ایرانی نمائندوں کے ساتھ کام دوبارہ شروع کرنے پر تیار ہیں۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال بہت تشویشناک ہے ۔ کریملن حکام کے مطابق روسی صدر نے 22 جون کے بعد یوکرین سے مذاکرات جاری رکھنے کا بھی بتایا۔ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کے جلد حل میں دلچسپی رکھنے کا بتایا۔پیوٹن نے صدر ٹرمپ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں