جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے 6 افراد بیہوش

جنریٹر کا دھواں کمرے میں  بھرنے سے 6 افراد بیہوش

وزیرآباد(ڈسٹرلٹ رپورٹر)جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھر جانے سے 6 افراد کی حالت غیر،راہ سے گزرتے رکشہ ڈرائیور کے بروقت اقدام سے متاثرین موت کے منہ سے بچ نکلے، ہسپتال منتقل، دو کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

وزیرآباد میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث نجی ہوٹل کے 6 ملازمین جنریٹر چلا کر سوگئے ، کمرہ میں گیس بھر جانے سے بے ہوش ہو گئے ، ذرائع کے مطابق ملازمین جنریٹر کمرہ کے بالکل سامنے لگا کر سوئے ، جنریٹر کا دھواں کمرے میں جمع ہونے اور کاربن مونو آکسائیڈ کے باعث ملازمین بے ہوش ہو گئے ،ایک ملازم خوش قسمتی سے بمشکل باہر نکلا اور سڑک سے گزرتے رکشہ ڈرائیور کو اشارے سے اپنی حالت اور ساتھیوں بارے آگاہ کیا اور سڑک پر بے ہوش ہو کر گر پڑا ،رکشہ ڈرائیور نے فوری طور پر دروازہ کھول کر بے ہوش افراد کو باہر نکالا اور ریسکیو حکام کو مطلع کیا ،ریسکیو نے بے ہوش افراد منصور،عزیر فیضان،سفیان،رحمان و مقصود کوہسپتال منتقل کیا جہاں دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں