پسندکی شادی:21 سال بعد خاتون شوہر سمیت قتل
مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)جنونی شخص نے بیٹوں کیساتھ ملکر اکیس برس پہلے پسند کی شادی کرنے والی بہن کوشوہرسمیت قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔۔۔
قتل کی لرزہ خیز واردات مردان کے علاقے فاطمہ روڈ ملیانوں کلے میں ہوئی،مقتولہ فرزانہ اپنے شوہر ظفراقبال کے ساتھ فیصل آباد سے بھائی کے گھر مہمان بن کر آئی تھی،پولیس نے مقتول ظفراقبال کے بھائی مظہر اقبال کی مدعیت میں سربلند، منیر، زیارت شاہ، عمر اور اسد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، ملزمان کا تعلق نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ سے ہے ،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ہیں۔