پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سب انسپکٹر شہید

کوہاٹ(این این آئی)قبائلی ضلع اورکزئی کی اپر تحصیل ہیڈکوارٹر غلجو کے نواحی علاقہ کڑپہ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔۔۔
جس کی زدمیں آکر سب انسپکٹر عنایت خان شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ شہید سب انسپکٹر عنایت خان کی نمازجنازہ اورکزئی ہیڈکوارٹر کلایہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر’ ڈی پی او اور دیگر اعلیٰ عسکری و پولیس حکام نے شرکت کی۔