بجٹ پر کاروباری برادری کے تحفظات، خصوصی کمیٹی قائم

بجٹ پر کاروباری برادری کے  تحفظات، خصوصی کمیٹی قائم

کراچی(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے مالیاتی بل 2025ء میں شامل پیچیدہ نکات اور کاروباری برادری کے تحفظات کا جائزہ لینے کیلئے ممتاز کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی 22 جون 2025ء تک اپنی سفارشات مرتب کر کے ایف بی آر کو ارسال کرے گی تاکہ بجٹ سے متعلقہ اعتراضات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ۔خصوصی کمیٹی کے سربراہ پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین احسان ملک ہوں گے جو کہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے مفادات کے مؤثر ترجمان سمجھے جاتے ہیں، اسکے علاوہ کمیٹی کے دو مشترکہ چیئرمین ایف بی آر کے سینئر افسران، واجد علی اور نجیب احمد میمن ہوں گے ۔ دوسری جانب کمیٹی کے اراکین میں کراچی چیمبرکے صدر جاویدبلوانی ،اوورسیز انوسٹرز چیمبرکے چیف ایگزیکٹو عبدالعلیم اور فیڈریشن، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد چیمبرز کے صدور بھی شامل کیے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں