ڈیرہ بگٹی: پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید

ڈیرہ بگٹی(نیوز ایجنسیاں)ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سوئی کی طوطا کالونی میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار نصر الدین اور رحیم علی شہید، ایک اہلکار سب انسپکٹر انور زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے سوئی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔