بھکر : پی پی رہنما سمیت 3 افراد کودفتر میں قتل کردیا گیا

بھکر : پی پی رہنما سمیت 3 افراد کودفتر میں قتل کردیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھکر میں پیپلزپارٹی کی مقامی رہنما ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو دفتر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔

نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کی رہنما ثمرہ بتول کے دفتر میں گھس کرفائرنگ کردی جس سے ثمرہ بتول، ثنااللہ اور عرفان جاں بحق ہوگئے جبکہ دفتر میں موجود ثمرہ بتول کا 13سالہ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پیپلزپارٹی کے دفترکوسیل کرکے سرگودھا سے فرانزک ٹیم کو طلب کرلیا۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کی جلد گرفتاری کاحکم دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں