شہر میں 14 وارداتیں، لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

شہر میں 14 وارداتیں، لاکھوں روپے، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 14 وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز ودیگرقیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

گڑھی شاہو میں انور سے 1 لاکھ 20 ہزار وموبائل ،نواب ٹائون میں خالد سے 1لاکھ 15ہزار وموبائل ، جواد سے 40 ہزار،اچھرہ میں محسن سے 1 لاکھ 10 ہزار وموبائل، گوالمنڈی میں اویس سے 1 لاکھ وموبائل ،ساندہ میں طارق سے ڈاکو 1 لاکھ روپے وموبائل ، گجر پورہ میں شہزاد سے 30 ہزار و موبائل، چوہنگ کے علاقے میں نواز سے ڈاکو 20 ہزار اور موبائل فون لے اڑے ۔جوہرٹائون سے راشد ،نولکھا سے امتیاز کی گاڑیاں ، مغلپورہ سے تجمل،کوٹ لکھپت کے علاقے میں واصف ،سمن آباد سے راحت اور گارڈن ٹاؤن سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں