وفاق اور صوبے کا بجٹ عوام دشمن

سوات (این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین محمود خان نے وفاقی و صوبائی بجٹ 2025-26 کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
بجٹ میں سابق فاٹا اور پاٹا، خصوصاً مالاکنڈ ڈویژن جیسے پسماندہ اور دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں پر ٹیکس کا نفاذ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے، جس سے خطے کے غریب عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ علاقے دہائیوں سے ریاستی توجہ سے محروم اور مسلسل بدامنی کا شکار رہے ہیں، ایسے میں ان پر ٹیکس عائد کرنا معاشی ناانصافی کی بدترین مثال ہے۔