ترک وزیرخارجہ کا اسحق ڈار کو فون خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خطے کی بگڑتی صورت حال پر تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے اسحق ڈار کو ٹیلی فون کیا اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اگلے ہفتے ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس اور صدر رجب طیب اردوان کے اعزاز میں اسلامی تعاون یوتھ فورم کی تقریب میں شرکت کی تصدیق بھی کی ۔