اللہ پاکستان کودشمنوں سے محفوظ رکھے
لاہور(سیاسی نمائندہ) شاہ محمود قریشی کا ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقلی سے پہلے کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں سب کا مشکور ہوں جنہوں نے میرے لئے دعائیں کی۔میری دعا ہے اللہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے حفظ و امان میں رکھے ۔پاک فوج بالخصوص ائیر فورس کو ہندوستان کو جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ وطن ہمارا ہے ہمیں اس مٹی سے محبت ہے ، جیل میں ہوں یا آزاد ،اپنے سفارتکاروں کی جو ملک کی مختلف ایوانوں میں نمائندگی کر رہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔