پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی

پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کی وارث پیپلز پارٹی ہے اور رہیگی،پیپلز پارٹی نے شہادتوں سے آئین تک پاکستان کو دیا،پیپلز پارٹی میں کام کرنیوالے بہت لوگ ہیں صرف انہیں انگیج کرنیکی ضرورت ہے ۔

پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ونگ کو تحصیل لیول تک مضبوط بنائینگے ۔انہوں نے پی پی وسطی پنجاب کے تمام ونگز کو 30جون تک انفارمیشن بیورو کی سفارشات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک،فیس بک اور ایکس پر بیٹھا ورکر اب زیادہ اثر انداز ہو سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں