وفاقی بجٹ غریب دشمن اور امیر دوست
پشاور(نیوز ایجنسیاں ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ نئے مالی سال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، وفاقی بجٹ غریب دشمن اور امیر دوست ہے ،پنجاب حکومت کا بجٹ بھی غریب دشمن ہے ۔
پنجاب کے بجٹ میں زرعی شعبے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے ۔ پنجاب کے متاثرہ کسانوں کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔جعلی وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث پنجاب کے کسانوں کو 2200 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا،پنجاب میں صرف کمیشن والے منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاق کے برعکس خیبر پختونخوا حکومت نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جو حقیقی معنوں میں عوام دوست اور غریب دوست بجٹ ہے ۔