متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرروتبادلے ثاقب علی ممبر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم مقرر
لاہور (اے پی پی)پنجاب حکومت نے متعدد اعلیٰ افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری لائیو سٹاک ثاقب علی کو ممبر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم ،احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری محکمہ لائیو سٹاک،کیپٹن ریٹائرڈ اسد اﷲ کو سیکرٹری محکمہ پراسیکیوشن ،وقار عظیم کو سپیشل سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ ،احمر نائیک کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ،انصر حیات کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ،ثمن رائے کو کمشنر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن،منصور احمد راجہ کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور،حنا ارشد کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن،خالد پرویز کو ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر جبکہ صاحبزادی وسیمہ عمر کو منیجنگ ڈائریکٹر پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے ۔