ایران اسرائیل جنگ ،پاکستان سے روس جانیوالی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان سے روس جانے والی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ کردی گئی ، ٹرین نے 22 جون کو لاہور سے روانہ ہونا تھا ۔
ریلویز ذرائع کے مطابق ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے بارڈرز بند ہیں،جس کے باعث مال بردار ٹرین نہیں جا سکے گی ،پاکستان ریلویز کی مال بردار گاڑی نے سولہ مال بردار بوگیوں کیساتھ روس کے شہر اسٹرا خان تک جانا تھا۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ جنگ ختم ہونے اور سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے پر مال بردار ریل گاڑی اپنے سفر پر روانہ ہو گی، مال بردار گاڑی نے ایران ،ترکمانستان اورقازقستان سے ہوتے ہوئے روس پہنچنا تھا۔