مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی مودی سرکارکی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی

مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی  مودی سرکارکی سکھ یاتریوں  کے پاکستان آنے پر پابندی

لاہور (آئی این پی)بھارتی حکومت نے مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے ۔مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں۔

شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعلان کے مطابق سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کے لیے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کے لیے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں۔سیکرٹری ایس جی پی سی، ایس پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے ، یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے ۔ بھارتی حکومت کی طرف سے جاری سفری پابندیوں اور ایڈوائزری کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں