پاکستان ،امریکاکا جلد تجارتی معاہدہ کیلئے عزم کا اعادہ

پاکستان ،امریکاکا جلد تجارتی معاہدہ کیلئے عزم کا اعادہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں )پاکستان اورامریکانے تجارتی معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے تعمیری انداز میں مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس عزم کااعادہ وزیرخزانہ سینیٹرمحمداورنگزیب اورامریکا کے وزیرتجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان ورچوئل بات چیت کے دوران کیاگیا،دونوں وزراء کی یہ بات چیت پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی محصولات پر جاری مذاکرات کے سلسلے میں ہوئی۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ آئندہ دنوں میں تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت ایک متفقہ روڈ میپ کی بنیاد پر کی جائے گی۔ علاوہ ازیں کوسکیورٹیزاینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرپائیداربنیادوں پرعمل درآمدکیاجارہاہے ، بجٹ میں پنشن کیلئے فنڈز کاحجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیاہے ، امریکی ٹیرف کے حوالہ سے پاکستان مسابقتی مارکیٹ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں