تفتان بارڈر سے ایران میں پھنسے مزید 78پاکستانیوں کی وطن واپسی
چاغی(آئی این پی)تفتان بارڈر سے ایران میں پھنسے مزید 78پاکستانی طن واپس پہنچ گئے جسکے بعد تفتان بارڈر سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کی تعداد 1200 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران جنگ پر ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
، دو روز کے دوران 987 زائرین اور طلبا وطن واپس پہنچ گئے ۔لیویز ذرائع کے مطابق ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد واپس آنیوالوں میں تاجر، طلبا اور زائرین شامل ہیں اور مزید افرادکی واپسی جاری ہے ، گزشتہ روز78 پاکستانی تفتان بارڈر پہنچے جن میں 47 طلبا بھی شامل ہیں۔تفتان انتظامیہ کے مطابق ایران سے آنیوالوں کیلئے پاکستان ہائوس میں تمام سہولیات موجود ہیں۔