ہائیکورٹ :چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر رپورٹ طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)سابق صوبائی وزرا خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کیخلاف ناجائز اثاثوں کی تحقیقات کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین نیب جنرل (ر)نذیر بٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نیب سے 26 جون کو رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں بینچ نے چیمبر میں وکیل احسن عابد کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل نے موقف اختیار کیاکہ عدالت نے درخواست چیئرمین نیب کو بھجواتے ہوئے جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کی مگر چیئرمین نیب نے ابھی تک کارروائی نہ کرکے توہین عدالت کی۔سابق وزرا خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے سرکاری وسائل واختیارات کا ناجائز استعمال کرکے اثاثے بنائے ،کارروائی نہ کرنے پرعدالت چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔