سی ڈی اے کوپروانہیں تو ریڑھی بانوں کوغزہ بھیج دیں:جسٹس اعجاز

سی ڈی اے کوپروانہیں تو ریڑھی بانوں کوغزہ بھیج دیں:جسٹس اعجاز

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے لائسنس یافتہ ریڑھی بانوں کے لائسنسز کی تجدیدِ نو کی درخواست میں سی ڈی اے کو درخواست گزار ریڑھی بانوں سے مشاورت اور فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایک بار بیٹھ کر اس مسئلے کا حل نکال کر لائیں۔

 دوران سماعت سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف عدالتی حکم پر پیش ہوئے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا آپکو کہا تھا کہ ریڑھی بانوں کیلئے سیکٹرز کے مراکز کے ساتھ جگہ مختص کر دیں،سی ڈی اے وکیل نے کہا مراکز کے ساتھ کمرشل لینڈ ہے ، ریڑھی بانوں کو وہاں بٹھایا گیا تو وہ پھر بعد میں خالی نہیں کرینگے ،جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہا اگر آپ مخالفت کر رہے ہیں تو پھر وہ مثالیں عدالت کے سامنے لانے کا کہوں گا جہاں آپ نے گنجائش نکالی،ابھی اگر طاقتور حلقوں سے آپکو خط آ جائے کہ ہمیں آدھا سیکٹر دے دو تو چپ چاپ دستخط کر دینگے کیونکہ آپکی اپنی نوکریاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں،آپ کو کوئی خیال ہی نہیں ہے کہ یہ غریب طبقہ ہے انکے لیے باوقار روزگار کا انتظام کریں،20 سے 30 ہزار لوگوں کے روزگار کا مسئلہ ہے اور آپکو کوئی پرواہ ہی نہیں،یہ زندہ کیوں ہیں تو پھر ایسا کریں اِن کو غزہ بھیج دیں، عدالت نے سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں