مسافر و مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

مسافر و مال بردار ٹرینوں  کے کرایوں میں اضافہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)پاکستان ریلوے نے مسافر اورمال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا،مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق آج جبکہ مال بردار ٹرینوں کیلئے 23 جون سے ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل/ایکسپریس، انٹر سٹی، شٹل، پسنجر ٹرینوں، پارسل اور سیلون کے کرایوں میں 3 فیصد جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 4 فیصد فی ٹن اضافہ کیا گیا ہے ،آزاخیل ڈرائی پورٹ پریہ اضافہ 10 فیصد ہوگا ۔4فیصد اضافے کا طلاق پی او ایل مصنوعات ،ایل ایچ سی ،ایل ایم سی ،شٹنگ چارجز ،ڈیمرج اور ڈسٹینشن چارجز پر نہیں ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں