سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین افغان شہری قرار

سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین افغان شہری قرار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین کو افغان شہری قرار دے دیاگیا۔ اے سی چمن نے سابق ایم این اے مولانا صلاح الدین کو نوٹس جاری کردیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ عرصہ دراز سے چمن میں مقیم ہے ، آپکا تعلق افغانستان سے ہے۔

پیش ہو کر دستاویزات پیش کریں، دستاویزات نہ ہونے پرآپکو بارڈر پار بھیجا جائے گا۔ ادھرسربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مولانا صلاح الدین کی شہریت کو مشکوک بنانا قابل مذمت ہے انکی شہریت کو مشکوک بنانے کی کوشش مذہبی طبقے سے ناروا سلوک کا تسلسل ہے ۔ ریاست کی نالائقی پر تعجب ہے کہ ایک شخص پانچ سال رکن قومی اسمبلی رہا اور اب اسکی شہریت مشکوک کی جارہی ہے ۔ قومی اسمبلی کی انٹی نارکوٹکس کمیٹی کے سابق سربراہ کی شہریت کو مشکوک بنانا حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ علما کو ٹارگٹ کرنے کی ہر سازش کا مقابلہ کرینگے ۔ آباؤ اجداد اور نسل در نسل خاندانوں کی شہریت پر سوال اٹھانا ظلم اور حماقت ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں