پاکستانی شہری عراق، لبنان ،شام کا سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری

پاکستانی شہری عراق، لبنان ،شام کا سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اسرائیل ایران کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو عراق، لبنان اور شام کا سفر کرنے سے روک دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں کو پرزور ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی شہری چوکس رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، شہری پاکستان کے متعلقہ سفارتخانوں سے باقاعدگی سے رابطے میں رہیں، اور کسی بھی مشکل کی صورت میں آگاہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں