الیکشن کمیشن:مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیرمولاناعبدالکریم کی کامیابی کونوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالکریم کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے جماعتی انتخابات 25مئی 2025کو ہوئے ،چیئرمین انتخابی بورڈ مرکز ی جمعیت اہلحدیث پاکستان عبدالغفور راشد کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مولاناعبدالکریم بلامقابلہ مرکزی امیر منتخب ہوئے ہیں۔