فیلڈ مارشل،ٹرمپ کی ملاقات تاریخ کا اہم موڑ:خواجہ آصف

فیلڈ مارشل،ٹرمپ کی ملاقات  تاریخ کا اہم موڑ:خواجہ آصف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات پاک امریکا تعلقات کی 78 سالہ تاریخ کا سب سے اہم موڑ ہے۔

خواجہ آصف نے ایکس پیغام میں کہا کہ اس ملاقات میں جس طرح بین الاقوامی اور خطے کے معاملات زیر بحث آئے اس سے وطن عزیز کی اہمیت اجاگر ہوئی، پاکستان معاملات کو حل کرنے میں جس طرح مدد کرسکتا ہے اس اہمیت کو تسلیم کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ یہ ساری انقلابی تبدیلیاں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے تعاون سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے بہترین تعلق سے ممکن ہوسکی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں