15 مقدمات ، ایک انکوائری جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم کے خلاف درج15 مقدمات اور ایک زیر التوا انکوائری کی رپورٹ پیش ہوجانے پر مقدمات کی تفصیلات فراہمی درخواست نمٹادی۔
ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے مقدمات اور انکوائریز کی رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق شیخ وقاص کے خلاف اسلام آباد میں 15 مختلف مقدمات درج ہیں، وقاص اکرم کے خلاف ایف آئی اے میں ایک انکوائری چل رہی ہے ۔